ملائیشیا کے وزیراعظم سے رابطہ، شہباز شریف نے افغانستان سے دہشتگردی پر اعتماد میں لیا

وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ملائیشیا تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف اور انور ابراہیم نے خطے کی صورتِ حال اور امن کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے […]
آمدنی بڑھانے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

ریونیو بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب نے مؤثر اقدامات کرتے ہوئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی آر اے سپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینا لیس شامل ہوں گے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی […]
فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی گڑھی دوپٹہ بازار میں کارروائی، زائد المیعاد اشیائے خوردونوش کی فروخت پر بیکری سیل

مظفرآباد (کاشف جاوید )فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی گڑھی دوپٹہ بازار میں کارروائی، زائد المیعاد اشیائے خوردونوش کی فروخت پر بیکری سیل، شہری شکایت پر بروقت ایکشن، جوس پیک غیر معیاری ثابت۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری کی شکایت پر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری، فوڈ ٹیکنالوجسٹ اور اسسٹنٹ […]
خیبر پختونخواہ کے عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے:سہیل آفریدی

پشاور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سلسلے میں قیام امن کے لیے بروز […]
اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

کراچی:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی 30 سالہ فجر شیخ نے انسٹاگرام پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی خوشخبری دی۔دلہن گہرے سرخ عروسی لباس میں نہایت دلکش نظر آئیں جبکہ دلہے نے روایتی سیاہ شیروانی […]
یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے بولی وڈ کے تینوں خانز کو یکجا کردیا

کراچی:دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے بولی وڈ کے تین بڑے ستاروں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو یکجا کردیا۔یہ تصویر سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری “جوائے فورم 2025” کے دوران لی گئی جسے مسٹر بیسٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “ہے انڈیا، کیا […]
فضا علی کا نیا گانا “مہندی والی رات” ریلیز کے لیے تیار

کراچی:معروف اداکارہ اور گلوکارہ فضا علی کا نیا گانا “مہندی والی رات” جلد ریلیز کیا جائے گا۔فضا علی جو ماڈلنگ، اداکاری اور میزبانی کے ساتھ اپنی گائیکی کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، اس بار شادی بیاہ کے موقع کے لیے ایک رنگا رنگ اور ثقافتی رنگوں سے سجا گیت لے کر آ رہی ہیں۔گانے […]
ہر چار میں سے ایک امریکی کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

امریکا میں کی گئی ایک تازہ تحقیق کے مطابق، ہر چار میں سے ایک امریکی کسی نہ کسی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے۔یہ اعداد و شمار یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔مطالعے کے مطابق امریکا میں 25 فیصد بالغ افراد کو ہر سال […]
ڈاکٹروں نے پکل بال کھیلنے والوں کیلئے انتباہ جاری کر دیا

امریکا میں ڈاکٹروں نے لوگوں کو پکل بال کی بڑھتی مقبولیت سے آنکھ کو لگنے والی چوٹوں میں اضافے سے متعلق خبردار کر دیا۔ پکل بال ٹینس اور بیڈمنٹن کو ملا کر ایک نیا کھیل بنایا گیا ہے۔جرنل جاما اوپتھلمولوجی میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2005 سے 2024 کے […]
محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو عہدے سے ہٹانے کا امکان بڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے غیر ملکی کوچ مائیک ہیسن کسی اور سینئر پلیئر کو ذمہ داری سونپنے کے حق میں ہیں۔مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو خط لکھا کہ سلیکشن کمیٹی اور […]